اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اعلان کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا ۔
احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ اب 6 جنوری کو سنایا جائیگا ۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور 23 دسمبرکو ریفرنس کا فیصلہ سنانےکی تاریخ مقررکی تھی ۔
تاہم گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کے کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو نہیں سنایا جائیگا، اور اب اس کے اعلان کیلئے 6 جنوری کی تاریخ سامنے آئی ہے ۔