ٹانک: ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے مین گیٹ پر نامعلوم افراد کا ہینڈگرنیڈ سے حملہ کیا اور فائرنگ کی ۔
پولیس حکام نے کہا کہ نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم حملے کے بعد دھماکہ ہوا اور پھر فائرنگ بھی ہوئی ۔
نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی زخمی ہوا ہے ۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ دستی بم حملے اور فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے ۔
ٹانک : فائرنگ اور دھماکے کے فوراً بعد ڈی پی او آفس کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔