Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مارچ 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک
    • جنوبی وزیرستان لوئر: وانا رستم بازار میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 25 افراد زخمی
    • جی ایچ کیو حملہ کیس، مرادسعید، شبلی فراز،عمر ایوب سمیت دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • وزیراعظم شہبازشریف کی بچت کا لائحہ عمل بنانے اور عوام پر بوجھ کم کرنیکی ہدایت
    • ایران کی پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہ کرنے کی یقین دہانی
    • آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا: روسی میڈیا
    • بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان حکومت ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ وزیردفاع
    اہم خبریں

    افغان حکومت ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ وزیردفاع

    مارچ 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔انہوں نے دہشت گردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیاں کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے ، تو ہم جائیں گے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے ، تو ہم جائیں گے۔

    وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں ٹی ٹی پی کو واپس اس لیے لایا گیا تاکہ ایک نجی ملیشیا قائم کی جاسکے ، نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اسے صرف بحال کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے،سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارے بچوں کی حفاظت کیلئے شہید ہورہے ہیں۔ٹارگٹڈ آپریشن ہو یا جنگ دہشتگردوں کے خاتمے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

    یاد رہے منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی و عسکری قیادت نے خوارج اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنےکا فیصلہ کیا۔

     قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے اور لاجسٹک سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی کو اس کی ہر شکل میں ختم کرنا ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
    Next Article پاک افغان طورخم سرحد کو ہر قسم تجارت کیلئے کھول دیا گیا
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک

    مارچ 8, 2026

    جنوبی وزیرستان لوئر: وانا رستم بازار میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 25 افراد زخمی

    مارچ 7, 2026

    جی ایچ کیو حملہ کیس، مرادسعید، شبلی فراز،عمر ایوب سمیت دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

    مارچ 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک

    مارچ 8, 2026

    جنوبی وزیرستان لوئر: وانا رستم بازار میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 25 افراد زخمی

    مارچ 7, 2026

    جی ایچ کیو حملہ کیس، مرادسعید، شبلی فراز،عمر ایوب سمیت دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

    مارچ 7, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 7, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کی بچت کا لائحہ عمل بنانے اور عوام پر بوجھ کم کرنیکی ہدایت

    مارچ 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.