Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جون 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بارکھان: کوہ جاندر میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں
    • عیدِ قرباں جذبۂ ایثار کا عظیم پیغام: تحریر، عروج خان
    • اے اللہ! فلسطینی بھائیوں کی نصرت فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج
    • پاک بھارت حالیہ جنگ میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل
    • حج کا آغاز ایمان، قربانی اور اتحاد کا عظیم سفر۔ تحریر: عروج خان
    • امریکہ نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
    • پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی — عالمی سطح پر پاکستانی قیادت کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کا اعتراف
    • ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کے مغوی ہونے والے 11 ملازمین میں 6 بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 73 رنز سے شکست دیدی
    اہم خبریں

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 73 رنز سے شکست دیدی

    مارچ 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    New Zealand beat Pakistan by 73 runs in the first ODI
    345 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 45 ویں اوور میں 271 رنز بناکر آوٹ ہوئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔،نیوزی لینڈ کے  345 رنز  ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 44.1 اوورز 271 رنز بناکر  آؤٹ ہوگئی ۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر عثمان خان اور عبداللہ شفیق نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم عثمان 39 رنز پر ہوئے، بعدازاں عبداللہ شفیق بھی 88 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 36 رنز بنائے ۔

    کپتان محمد رضوان اور بابراعظم نے تیسری وکٹ کیلئے 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم محمد رضوان 30 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر، حارث رؤف اور عاکف جاوید نے ایک ایک رن بنائے جبکہ عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹے ۔

    بابراعظم نے سب سے زیادہ 78 رنز بنائے جبکہ سلمان علی آغا 58 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے لیکن 345 رنز ہدف کے حصول میں وہ بھی کامیاب نۃ ہو سکے ۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے نتھین سمتھ نے 4، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ مائیکل بریسویل اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

    پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں، ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور  ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

    3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی پارٹنر شپ قائم کی ، اس دوران مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

    اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے  26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے ۔

    پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

    نیوزی لینڈ نے 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، دوسرا میچ 2 اپریل کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنانے پر اتفاق
    Next Article بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں،پاکستان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بارکھان: کوہ جاندر میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں

    جون 6, 2025

    عیدِ قرباں جذبۂ ایثار کا عظیم پیغام: تحریر، عروج خان

    جون 6, 2025

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں کی نصرت فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بارکھان: کوہ جاندر میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں

    جون 6, 2025

    عیدِ قرباں جذبۂ ایثار کا عظیم پیغام: تحریر، عروج خان

    جون 6, 2025

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں کی نصرت فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025

    پاک بھارت حالیہ جنگ میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل

    جون 5, 2025

    حج کا آغاز ایمان، قربانی اور اتحاد کا عظیم سفر۔ تحریر: عروج خان

    جون 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.