اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا کی جانب سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی کردی گئی ۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا ہے ۔
ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2892روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے فی کلو ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوگئی ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔