Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
    • اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
    • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
    • دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری
    • خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل
    • جو سائل وکیل کرنے کی استعداد نہیں رکھے گا اسے مفت قانونی معاونت ملے گی، چيف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اعلان
    • پشاور میں صوبائی سیرت کانفرنس، وزیر اعلیٰ و علما کرام سمیت بڑی تعداد میں شرکت
    • یومِ فضائیہ اسپیشل، خیبر ٹی وی پشاور کی شاندار پیشکش
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عالمی سطح پر بڑی پیشرفت ،روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا
    افغانستان

    عالمی سطح پر بڑی پیشرفت ،روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا

    جولائی 4, 2025Updated:جولائی 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    In a major global development, Russia formally recognizes the Taliban government of Afghanistan.
    روسی سفیر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کرکے باضابطہ طور پر اپنی حکومت کا افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پہنچایا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    روس عالمی سطح پر افغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا، روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری دو طرفہ تعاون کے فروغ کو تحریک ملے گی ۔

    غير ملکي خبر ايجنسي کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ریا نووستی‘ کو بتایا کہ حکومت نے طالبان کو ’تسلیم‘ کر لیا ہے ۔

    کابل سے نئے سفیر کی اسناد قبول کرنے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے ہمارے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری دو طرفہ تعاون کے فروغ کو تحریک ملے گی ۔

    افغان وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر روسی سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روس کے سفیر دمتری ژرنوف نے امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی ۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران روسی سفیر نے باضابطہ طور پر اپنی حکومت کا افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پہنچایا ۔

    ابھی تک کسی دوسرے ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا، تاہم پاکستان سميت چین، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان  نے کابل میں اپنے سفیروں کو تعینات کر رکھا ہے، جو حکومت کو تسلیم کرنے کی جانب ایک قدم سمجھا جاتا ہے ۔

    روس کا یہ اقدام طالبان انتظامیہ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو عالمی سطح پر اپنی تنہائی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک
    Next Article ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 8, 2025

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری

    ستمبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 8, 2025

    اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    ستمبر 8, 2025

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری

    ستمبر 8, 2025

    خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل

    ستمبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.