افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف عوامی ردعمل میں شدت آتی جا رہی ہے اور مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے احتجاجی آوازیں سامنے آنے لگی ہیں۔ ننگرہار میں طالبان کے کور ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک افغان شہری کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے پاکستانی عسکری قیادت کے نام ایک پیغام دیا۔ ویڈیو میں شہری نے پاکستان اور اس کی عسکری قیادت کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
افغان شہری کا کہنا تھا کہ طالبان کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں غربت اور بے روزگاری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس نے طالبان امیر ملا ہیبت اللہ کے طرز حکمرانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس جبر سے نجات دلائی جائے۔ شہری نے پاکستانی فیلڈ مارشل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغان عوام کی مدد کریں۔ اس کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے حالیہ اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور امید ہے کہ افغان عوام کے لیے بھی مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔
افغان شہری نے اپنے پیغام میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قیادت کو کامیاب کرے اور افغان عوام کو بھی امن و تحفظ فراہم کرے۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شہری ایک تحریری پرچی کے ذریعے بھی پاکستان اور اس کی عسکری قیادت سے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کر رہا ہے۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

