خیبرپختونخوا میں اساتذہ کا پرچہ امتحان سے پہلے ہی واٹس ایپ پرآؤٹ

خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کا پرچہ واٹس ایپ پر آؤٹ ہو گیا۔ خيبر پختونخوا ميں ايس ايس ٹی اساتذہ کی 8 ہزار 363 خالی اسامیوں کے لیے صوبے بھر میں ٹیسٹ کا انعقاد کيا گيا تھا۔

ٹیسٹ کا پرچہ واٹس ایپ پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کھلے عام نقل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ مشير تعليم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے معاملے کا نوٹس ليتے ہوئے کرک اورصوابی کے ٹیسٹ منسوخ کر ديے ۔ پرچہ آؤٹ ہونے اور کھلے عام نقل پر تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment