شانگلہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

ضلع شانگلہ کی تحصیل مارتونگ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے دوہرے قتل کے الزام میں 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مارتونگ پولیس کے مطابق ملزمان شاہ جہاں اور محمد عالم نے اپنی بھابھی اور ایک شخص کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا تاہم پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

پولیس نے عینی شاہد  کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ضیا الدین اور اس کا کزن تاج الدین تعزیت کے بعد موٹرسائیکل پر گھر آرہے تھے ’جب دونوں مارتونگ پہنچے تو پہلے سے موجود شاہ جہاں اور اس کے بھائی محمد عالم نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تاج الدین کو گولیاں لگیں اور اس نے دم توڑ دیا‘۔

عینی شاہد ضیاالدین کے مطابق بعدازاں دونوں مسلح ملزمان نے اپنے بھائی اشرف علی کی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو شبہہ تھا کہ تاج الدین اور ان کی بھابھی کے مابین ’ناجائز تعلقات‘ تھے۔

Comments (0)
Add Comment