عوامی نیشنل پارٹی پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان قتل

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی پشاور کے سٹی صدر سرتاج خان کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اے این پی رہنما کو پشاور کے علاقے گلبہار میں نشانہ بنایا تاہم قاتلوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دی گئی ہے جہاں ورثہ کی اجازت سے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment