پاکستان ون ڈےکپ کا فائنل آج خیبرپختونخوا اوربلوچستان کےدرمیان کھیلاجائےگا

راولپنڈی.پاکستان ون ڈے کپ کا فائنل آج خیبرپختونخوا اوربلوچستان کےدرمیان کھیلاجائےگا۔میچ دوپہردو بجےشروع ہوگا.راولپنڈی میں کھیلےگئےآخری راونڈ میچ میں پنجاب نےسندھ کو6وکٹوں سےہرادیا۔سندھ نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ اوورز میں9وکٹوں پر295رنز بنائے۔عمر امین 83اور آصف علی 62رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پنجاب کے سہیل تنویر اورفہداقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پنجاب نے مقررہ ہدف انتالیس ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ خرم منظور نے شاندار سنچری سکورکی ۔ انہوں نے ایک سو اڑسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔

Comments (0)
Add Comment