چترال میں مسافر کوچ حادثے کا شکار،9افراد جاں بحق

چترال کے علاقے راغ لیسٹ کے مقام پرٹریفک حادثے میں9افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے ۔ چترال کے علاقے تشمیر جانے والی مسافرکوچ راغ لیسٹ کے مقام پردریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کوچترال کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری، جاں بحق ہونے والے 6 افراد کو دریا سے نکال دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments (0)
Add Comment