کوئٹہ دھماکےکےذمہ دارافراد چاہیں جتنےطاقتور ہوں انہیں سزا ملےگی۔وزیر مملکت برائےداخلہ

کوئٹہ:وزیر مملکت برائےداخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہےکہ ہزارہ برادری ہماری نیت پرشک نہ کرےاورکوئٹہ دھماکےکےذمہ دارافراد چاہیں جتنےطاقتور ہوں انہیں سزا ملےگی۔

وزیر مملکت برائےداخلہ شہریار خان آفریدی نےکوئٹہ میں بم دھماکےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین سےملاقات کی۔انہوں نےافسوس کااظہار کرتےہوئے مقتولین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پرمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےشہریار آفریدی نےکہا کہ غلطی کرنےوالےجتنا مرضی طاقتور ہو اسےسزاملےگی،کوئی شک نہیں کہ ہزارہ برادری پرظلم ہواہے،ہزارہ برادری ہماری نیت پرشک نہ کریں،دہشتگردی میں ملوث عناصرکوکیفرکردارتک پہنچانےکیلئے ہرحد تک جائیں گے،بلوچستان کی محرومیوں کاخاتمہ وزیراعظم کا وژن ہے۔

وزیرمملکت برائےداخلہ نےکہاکہ دشمن پاکستان کوبلیک لسٹ میں لاناچاہتےہیں اورعدم استحکام کاشکار کرکےبکھیرناچاہتےہیں،لیکن ہم اتفاق اوریکجہتی سےپاکستان کوغیر مستحکم کرنے والوں کو ناکام کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment