کیا آپ جانتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز 19 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا اور امسال کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔  کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جب کہ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔

گزشتہ سال ’اے‘ کیٹگری میں ایک کھلاڑی کو ماہانہ تقریباً 8 لاکھ روپے ملے تھے لیکن اس بار یہ رقم بڑھا کر 11 لاکھ روپے سے زیادہ کر دی گئی ہے۔ ’بی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو تقریباً 8 لاکھ روپے اور ’سی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو پانچ لاکھ75ہزار روپے سے زیادہ ملیں گے۔

Comments (0)
Add Comment