استنبول سے آنے والے 22 مسافروں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا

‏ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے خدشہ ظاہر کیا کہ دیگر مسافر بھی کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں

استنبول سے اسلام آباد پہنچنے والے 22 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ترکی کے شہر استنبول سے 193 مسافر قومی ائیرولائن کی پرواز سے گزشتہ روز وطن پہنچے تھے جن کے ٹیسٹ کیے گئے تو 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس پر انہیں سلام آباد کے 3 ہوٹلوں میں قرنطینہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مسافروں اور جہاز کے کریو کو 24گھنٹوں کے لیے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ کینیڈا سے پرواز لانے والے پی آئی اے کے دو کپتانوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جنہیں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جب کہ کراچی میں قرنطینہ میں رکھے گئے پی آئی اے کے عملے کو ٹیسٹ منفی آنے پر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

Comments (0)
Add Comment