اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایک انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ خیبر نیوز نے خبر بریک کی ہے کہ اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اس اعلان کی ویڈیو بھی افغان طالبان نے جاری کردی ہے۔ اس موقع پر طالبان رہنماء خلیل الرحمٰن حقانی اور مفتی محمود ذاکری نے طالبان کی حمایت پر حشمت غنی کا شکریہ ادا کیا۔ مفتی محمود ذاکری نےسابق افغان صدر کے بھائی کا ماتھا چوما۔  اشرف غنی کے بھائی کی طالبان حمایت کے وقت اللہ اکبر ،امارت اسلامی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

 

Comments (0)
Add Comment