انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ کے درمیان میچز پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے ۔ سیریز کو کامیاب بنانے کیلئے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔ ورکنگ کمیٹی میں انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پندرہ ستمبر سے دو اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم 7ٹی20میچز کھیلے گی۔ سیریز کیلئے میچز لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پر غورکیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم17سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ انگلینڈ کا2005کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

Comments (0)
Add Comment