ایشیا کپ کیلئے20رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(زمل خان) ایشیا کپ کیلئے20رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم19مئی کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ روانہ ہوگی۔
قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں پہلا میچ23مئی کو بھارت سے کھیلے گی۔ ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
سکواڈ میں اکمل حسین، عبداللہ خان، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ، عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی شامل ہیں۔ اولمپین خواجہ جنید ٹیم منیجر جبکہ سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ ہوں گے ۔

Comments (0)
Add Comment