ایف بی آر نےفوت ہونے والے دو انسپکٹرں اور ایک کلرک کابھی تبادلہ کردیاگیا

لاہور۔،فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نےافسران کی اکھاڑ پچھاڑمیں مردوں کوبھی نہ چھوڑا،وفات پانےوالےانسپکٹر صدیق سالک،احمرسلیم اور کلرک اویس اشتیاق بھٹی کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔

ایف بی آرنےمرحوم انسپکٹر صدیق سالک اوراحمر سلیم کا سی آرٹی او سےآرٹی او ٹو تبادلہ کردیا۔ایف بی آرنےچار ماہ قبل فوت ہونےوالے اپرڈویژن کلرک اویس اشتیاق بھٹی مرحوم کاآرٹی اوٹو تبادلہ کردیاگیا۔اویس اشتیاق بھٹی18فروری کوعارضہ قلب کےباعث انتقال کرگئےتھے۔

Comments (0)
Add Comment