تاجروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کا مجوزہ لاک ڈاؤن مسترد کر دیا

حکومت نے زبردستی کی تو دکانیں بند کر کے پی ڈی ایم جلسے میں شامل ہو جائیں گے۔؟ اجمل بلوچ

آل پاکستان انجمن تاجران نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کے مجوزہ لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تاجر دکانیں اور کاروبار ہر صورت کھلا رکھیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری نعیم میر نے کہا کہ دکانیں، شادی ہالز اور تعلیمی ادارے بند کرنے جیسی سفارشات مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ بہتر جانتے ہیں کہ کورونا سے کیسے بچنا ہے،ہزاروں افراد کے جلسے ہو رہے ہیں، وہاں کورونا نہیں پھیلتا؟ 

پریس کانفرنس میں صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری نعیم میر کا کہنا تھا کہ اس بار لاک ڈاؤن میں کام ڈاؤن نہیں کریں گے، نااہل اور کرپٹ حکومت کورونا کی آڑ میں پہلے ہی اربوں روپے کھا چکی ہے۔ تاجر رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے زبردستی کی تو دکانیں بند کر کے پی ڈی ایم جلسے میں شامل ہو جائیں گے۔

AkhbarekhyberBreaking NewsKhyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa newsKP NewsKPK NewsLatest News PakhtunkhwaLock downNews AlertNews FlashPashto News Head LinesPeshawar newsUrduUrdu News about KPUrdu News Updates
Comments (0)
Add Comment