درگئی:رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث نوجوان جاں بحق

درگئی میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

درگئی میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق اعظم خان جبن موٹر سائیکل پر سوار ہوکر روڈ پرجارہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والے رکشہ کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا ۔اعظم خان کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگئ کی بازی ہار گیا۔

Comments (0)
Add Comment