جسٹس قیصر رشید کو پشاور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا

جسٹس قیصر رشید کا تعلق مالاکنڈ سے ہے

پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قیصر رشید خان کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس قیصر رشید قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے فرائض انجام دیں گے۔ جسٹس قیصر رشید کا تعلق مالاکنڈ سے ہے اور وہ 2011 میں پشاور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ جسٹس قیصر رشید کو  جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ سونپا گیا ہے اور وہ مرحوم چیف جسٹس کے بعد سینیئر ترین جج ہیں۔

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ  کے چیف جسٹس وقار سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

AkhbarekhyberBreaking NewsKhyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa newsKP NewsKPK NewsLatest News PakhtunkhwaNews AlertNews FlashPashto News Head LinesPeshawar newsPHCUrduUrdu News about KPUrdu News Updates
Comments (0)
Add Comment