جموں:بھارت کے زیر انتظام جموں میں دستی بم حملہ، اٹھارہ افراد زخمی

جموں.بھارت کےزیرانتظام جموں کشمیر کےشہرجموں میں جمعرات کو ہوئے ایک دستی بم دھماکےکےنتیجےمیں اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔ ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق یہ گرینیڈ حملہ ایک بس سٹاپ پرکیاگیا۔اس پولیس اہلکار کے بقول بظاہر یہ دستی بم کہیں دور سے پھینکا گیا تھا اوروہ لڑھکتا ہوا وہاں کھڑی ایک بس کےنیچے جاکر پھٹ گیا۔ تاحال کسی بھی گروہ یا تنظیم نےاس حملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Comments (0)
Add Comment