جنوبی وزیرستان: باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی. 6 خواتین جاں بحق

جنوبی وزیرستان: تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین جاں بحق ہوگئی۔ ڈی سی وانا امیر نواز نے بتایا کہ باراتیوں کی گاڑی گزشتہ شام کو سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، گاڑی میں 7 خواتین، 3 بچے اور ڈرائیور موجود تھا، حادثے میں ڈوبنے والی 6 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ ایک خاتون، تینوں بچوں اور ڈرائیور کو بچالیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment