حافظ حسین احمد کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ترجمانی سے ہٹا دیا گیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کیخلاف بیان حافظ حسین احمد کو مہنگا پڑ گیا

نواز شریف کیخلاف بیان دینے پر حافظ حسین احمد کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ترجمانی سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ اسلم غوری کو شعبہ اطلاعات کے انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حسین احمد نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متنازع خطاب سے اختلاف کرتے ہوئے اسے ان کا ذاتی بیان قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا جبکہ عبدالقیوم ہالیجوی کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی سینئر رہنماء کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرے گی۔ نواز شریف نے گوجرانوالہ اور کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں میں پاک فوج اور آرمی چیف سے متعلق سخت بیانات دیے تھے۔

AkhbarekhyberBreaking NewsHafiz Hussain AhmedJUIKhyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa newsKP NewsKPK NewsLatest News PakhtunkhwaNews AlertNews FlashPashto News Head LinesPeshawar newsUrduUrdu News about KPUrdu News Updates
Comments (0)
Add Comment