خیبرپختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے زیادہ ترعلاقوں میں رات سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب بارش کی وجہ سے پشاور میں نکاسی آب کا صحیح انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہے اور گاڑیوں اور لوگوں کو آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment