خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیس

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پولیو کیسز سرائے نورنگ ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوئے جہاں 7 سال کی بچی اور 21 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔  محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو حفاظتی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق دو نئے کیسز کے بعد رواں سال کے دوران خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 70 تجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں گنتی کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کا مرض اب بھی موجود ہے جس کےخاتمے کیلئے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں.

Comments (0)
Add Comment