خیبرپختونخوا کا ایک اور وزیر کورونا وائرس کا شکار

خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ڈاکٹر امجد علی کے مطابق گزشتہ چند روز سے کھانسی اور بخار کے علامات کے باعث ٹیسٹ کروایا جبکہ گزشتہ چار روز سے خود کو قرنطین کرلیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا رزلٹ آنے کے بعد ان کو بتایا گیا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر امجد علی کے مطابق لاک ڈاون کے دوران قرنطینہ سنٹرز اور ہسپتالوں کے دورے کرتا رہا اور اپنے حلقے میں مستحق دیہاڑی دار طبقہ میں راشن بھی تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے وزیراعلی محمود خان کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے گھرمیں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment