خیبرپختونخوا کا تاريخی اسلاميہ کالج انتظامی غفلت کے باعث مالی بحران کا شکار

خیبرپختونخوا کا تاريخی اسلاميہ کالج انتظامی غفلت کے باعث مالی بحران کا شکار ہوگیا۔

اسلاميہ کالج پشاور کے اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث اساتذہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ مظاہرین اساتذہ کا کہنا ہےکہ حکومت کی یقین دہانی کے باوجود پچھلے ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی اور نہ ہی یونیورسٹی کو مالی خسارے سے نکالا جاسکا۔ اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مالی خسارے کی وجہ سے اخراجات کا بوجھ بڑھ گیا ہے، حکومت پیسے دے نہیں رہی اور یونیورسٹی کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں اس لئے یہاں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

دوسری جانب اساتذہ نے تنخواہیں نہ ملنے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیر سے جامعہ کو تالا لگانے کا اعلان کررکھا ہے۔ اساتذہ کے احتجاج کے باعث کالج اور یونیورسٹی کے طلباء دوہری اذیت کا شکار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment