خیبرپختو نخوا ٹی 20وویمن سپر لیگ فاٹا سٹرائیکرز نے جیت لی

پشاور۔پشاورمیں منعقدہ پہلےخیبر پختو نخواٹی 20وویمن سپرلیگ کےفائنل میچ میں فاٹاکی خواتین کھلاڑیوں نےشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکےراولپنڈی ہیٹرزکو110رنزسےشکست دیکر چمپئن ٹرافی ہونےکا اعزازاپنے نام کیا۔

اس موقع پر پشاور میں جاپان کےاعزازی قونصل جنرل صاحبزادہ فضل کریم مہمان خصوصی تھےجبکہ انکےہمراہ ٹیسٹ کرکٹرارشدخا ن،وجاہت اللہ واسطی اورملک کرکٹ اکیڈمی کےایم ڈی ملک فرمان علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔

ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے خیبر پختو نخواٹی 20وویمن سپر لیگ کے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے وئے فاٹاٹیم نے مقرررہ اوورزمیں165رنز بنائے،جسمیں عائشہ نے53،رمیم شمیم نے36اورکپتان جویریہ رئوف نے29رنزسکور کئے،پنڈی ہیٹرزکی جانب سے فاطمہ نے تین،صبانے دواورنائلہ نذیر عباسی نےایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اسکے جواب میں کھیلتے ہوئےپنڈی ہیٹرزکی پوری ٹیم55رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔جس میں عائشہ رنزسکور کئے۔کراچی سےتعلق رکھنے والی انٹر نیشنل کرکٹراورفاٹاٹیم کی کپتان جویریہ رئوف کوتین میچو ں میں مسلسل سنچری سکورکرنےپربہترین بیٹمسمین کاقراردیدیاگیا،جو کہ انہوںنے قومی ریکارڈ بھی بنالیاہے ۔اسکے علاوہ مدیحہ گل کو بھی بہترین کھلاڑی کا اعزازدیادیاگیاہے ۔

Comments (0)
Add Comment