خیبر پختونخوا کا عید کے دنوں میں بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے عید کے دنوں میں بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق صوبے میں عید کی چھٹیاں 22 مئی سے 27 مئی تک ہوں گی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں دکانیں اور مارکیٹیں 22 سے 24 مئی تک کھلی رہیں گی جبکہ کھانے پینے کی اشیا  بیکریوں سے پانچ بجے کے بعد بھی خریدی جا سکتی ہیں۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے ریٹیل شاپس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے تحت عید کی آمد کے پیش نظر ریٹیل شاپس 22 سے 24 مئی تک کھلی رہیں گی ۔

Comments (0)
Add Comment