زندہ کو مردہ قرار دیکر انشورنس بٹورنے والا ملزم گرفتار

زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر انشورنس رقم بٹورنے کے کیس میں مبینہ ملزم اورخاتون کے بیٹے کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق سیما کھربے نے اپنے بیٹے فہد کو ذمیدار قرار دیا تھا۔خاتون کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کا واردات سے تعلق نہیں۔ایف آئی اے نے تین اکانٹس کے سراغ لگائے تھے، ان اکانٹس میں ملزم فہد سلیم کھربے نے پیسے بھیجے۔یہ پاکستانی اکانٹس تھے جن میں بیرون ملک سے پیسے بھیجے گئے تھے۔ ان ہی اکانٹس کی معلومات پر فہد سلیم کھربے کو گرفتار کیا گیا۔فہد سلیم کھربے کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Akhbar e Khyberlatest news in urduاخبار خیبراردو میںاردو میں تازہ خبریںزندہ خاتون کو مردہ خاتونزندہ خاتون کو مردہ خاتون قرار دے دیازندہ کو مردہ قرار دیکر انشورنس بٹورنے والا ملزم گرفتار
Comments (0)
Add Comment