Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

زندہ کو مردہ قرار دیکر انشورنس بٹورنے والا ملزم گرفتار

زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر انشورنس رقم بٹورنے کے کیس میں مبینہ ملزم اورخاتون کے بیٹے کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق سیما کھربے نے اپنے بیٹے فہد کو ذمیدار قرار دیا تھا۔خاتون کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کا واردات سے تعلق نہیں۔ایف آئی اے نے تین اکانٹس کے سراغ لگائے تھے، ان اکانٹس میں ملزم فہد سلیم کھربے نے پیسے بھیجے۔یہ پاکستانی اکانٹس تھے جن میں بیرون ملک سے پیسے بھیجے گئے تھے۔ ان ہی اکانٹس کی معلومات پر فہد سلیم کھربے کو گرفتار کیا گیا۔فہد سلیم کھربے کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت تحقیقات بھی جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.