مانسہرہ میں پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔
ضلع مانسہرہ کے بیدڑہ انٹرچینج پر پیش آنے والے پولیس آفیسر قتل کے ناخوشگوار واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق چالان کے معاملے پر ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔جس کی وجہ سے سب انسپکٹر عامر خان شہید ہوئے جبکہ اس کے ساتھ ہی دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزمان کی فائرنگ سے پولیس آفیسر قتل جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔