شاہین شاہ آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد: قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی 13 سالہ تاریخ میں ایک میچ میں 3 وکٹیں لینے والے کم عمر بولر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
18 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
شاہین آفریدی نے اپنی عمدہ کارکردگی سے یہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، ان کی یہ کارکردگی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19 سال سے کم عمر کسی بھی بولر کی بہترین بولنگ ہے۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے ہے اور انہوں نے ابھی تک صرف 7 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جس میں وہ 11 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment