شریف خاندان کی کرپشن کے مزید ثبوت ملے ہیں۔ وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے شریف خاندان کی کرپشن کے مزید ثبوت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے شریف خاندان کی کرپشن کے مزید ثبوت ملنے کا دعویٰ کیا اور شریف خاندان کے خلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کے نئے کیسز لانے کا اعلان کیا۔

عمران خان نے پنجاب کے وزراء سے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کے بارے میں سب کو بتائیں اور شریف خاندان کے چہرے سے نقاب اٹھائیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائی میں مصروف ہیں۔

Comments (0)
Add Comment