شمالی علاقوں میں سیاحت کےفروغ کےلئے پہلی بارہیلی کاپٹرسروس شروع کرنےکا فیصلہ

ہیلی کاپٹر سروس لائسنس کے تحت طے شدہ مقامات کے علاوہ کسی اور منزل کے لئے فضائی سروس کی اجاز ت نہیں ہوگی

پشاور۔چترال،کالام،سمیت شمالی علاقوں میں سیاحت کےفروغ کےلئےپہلی بارہیلی کاپٹرسروس شروع کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔وفاقی کابینہ کے منگل کےروزہونےوالےاجلاس میں اس حوالےسےممکنہ طورپراس کی منظوری دیدی جائیگی۔

نجی ائیرلائن کولائسنسزجاری جاری کیاجارہاہےسیاحتی مقام پرہیلی سروس کےلئےخواہشمند فرموں کی درخواست پر2ماہ میں لائسنس جاری کیاجائےگاجسکی معیاد5سال ہوگی ہیلی کاپٹرسروس لائسنس کےتحت طےشدہ مقامات کےعلاوہ کسی اورمنزل کےلئےفضائی سروس کی اجاز ت نہیں ہوگی۔

سیاحت کےفروغ کےلئےیہ لائسنس صرف چترال اورچترال کےمختلف علاقوں،سوات،مالاکنڈ،بونیر،کلام،اپردیر،اوشو،کلکوٹ،لوئر دیر وغیرہ سمیت گلگت بلتستان اورشمالی علاقہ جات کےسیاحتی مقامات تک محدود ہوگا۔جس کاکرایہ دیگرائیرلائنوں کےمقابلےمیں کم ہوگا۔خیبرپختونخوامیں سیاحت کےفروغ کےلئےپہلی مرتبہ ملکی اورغیرملکی سیاحوں کو مناسب نرخوں پرتیز رفتاراورمحفوظ فضائی سفرسروس فراہم کی جاسکےگی۔

چترال کےلئےپی آئی اےکےعلاوہ کوئی دوسری ائیرلائن پروازنہیں کررہی ہے۔جبکہ شمالی علاقہ جات کےلئےپی آئی اےکی پروازیں چل رہی ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment