صوبہ بلوچستان میں صبح 7 بج کر 57 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبر نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشین، ہرنائی اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

AkhbarekhyberBreaking NewsEarthquakKhyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa newsKP NewsKPK NewsLatest News PakhtunkhwaNews AlertNews FlashPashto News Head LinesPeshawar newsUrduUrdu News about KPUrdu News Updates
Comments (0)
Add Comment