پولیس نے مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما عطا تارڑ کو وزیر آباد سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کیا لیکن بعد ازاں فوری طور پر ہی رہا کر دیا گیا ہے۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم ان کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ عطا تارڑ پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔ ہمارے لوگوں کو حکومت کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جب الیکشن میں شکست نظر آ رہی ہو تو اسی طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔
تاہم لیگی رہنماء کو رہا کردیا گیا ہے۔