عمران خان نے نوجوانوں کےلئے آزاد ذہن اور آزاد پاکستان پر پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آزاد ذہن اور آزاد پاکستان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان  کی جانب سے  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ۔ پوسٹ کا عنوان ہے ’’آزاد ذہن اپنا راستہ خود بناتا ہے‘‘۔

عمران خان  نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب پاکستان کو اپنا راستہ خود بنانا ہے۔ ہمیں اپنے ذہن آزاد کرنے ہیں، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی دوسری بڑی یوتھ (نوجوان نسل) ہے۔
اس پیغام میں عمران خان کا تعلیم سے متعلق کہنا  تھا  کہ ہم کوئی اچھے غلام نہیں بننا چاہتے بلکہ ہم ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنا راستہ خود بنانا ہے اور ہم نئے راستے ڈھونڈنا چاہتے ہیں۔ نیا راستہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان 2018ء میں پاکستان کے بطور 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ رواں سال اپریل میں اُنہیں ’تحریکِ عدم اعتماد‘ کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

عمران خان، پی ٹی آئی، نوجوان نسل
Comments (0)
Add Comment