مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پر بات چیت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلیے پی ڈی ایم کو ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، اور دونوں رہنماں نے ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جب کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لینے پر بھی اتفاق کیا۔