لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی 2008سے را سے رابطے میں ہیں

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کا معاملہ،وزارت دفاع نے جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔جس پر وزارت دفاع نے بھی اپنا جواب طلب جمع کرادیا ہے۔

جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وزارت دفاع نے کہا کہ مکمل ثبوت ہیں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کے 2008سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطے رہے ہیں اور اس کے ساتھ دیگر ملک دشمن ایجنسیز کے ساتھ بھی وہ رابطے میں رہے ۔

وزارت دفاع نے اپنے جواب میں کہا اسد درانی نے کچھ کتابیں بھی تدوین کیں جن میں ملکی اعلی قیادت اور ملکی سلامتی کے خلاف باتیں کی گئیں۔

اسد درانی سے اس معاملے پر میڈیا جب موقف جاننا چاہا تو انہوں نے کہا یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیئے کوئی بات نہیں کر سکتا۔

akhbar newsRemove term: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی 2008سے را سے رابطے میں ہیں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نا ای سی ایل میںاخبار خیبرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی 2008سے را سے رابطے میں ہیں
Comments (0)
Add Comment