ماحورشہزادعالمی رینکنگ میں ٹاپ200میں آنےوالی پہلی پاکستانی پلیئربن گئیں

لاہور۔ماحور شہزاد بحرین کی انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز کےبعد عالمی رینکنگ میں ٹاپ 200 میں آنے والی پہلی پاکستانی پلیئر بن گئیں،ان کی اس وقت عالمی درجہ بندی میں 192ویں پوزیشن ہے۔

روشنیوں کےشہر کراچی میں پیدا ہونےوالی ماحور شہزاد ایشین گیمز2014 اورکامن ویلتھ گیمز2018میں بھی ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔2016 میں ان کی عالمی رینکنگ405جبکہ مارچ217میں246تھی،اب وہ اپنی اس رینکنگ میں مزید بہتری لاتے ہوئے192نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

ماحورکی کوچزمیں طیب سہیل،افتخارحسین اورعلی مہدی نمایاں ہیں۔ماحورمستقبل میں اپنی مزیدرینکنگ بہتربنانےکےلئےپرعزم دکھائی دیتی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment