مردان میں محرم الحرام کے حوالے سےچہلم بخیروعافیت اختتام پزیر ہوا

مردان میں محرم الحرام کے حوالے سےچہلم بخیروعافیت اختتام پزیر ہوا
ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ نے ڈپٹی کمیشنر حبیب اللہ عارف کے ہمراہ سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی۔
انھوں نے ضلعی پولیس کی جانب سے چہلم کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن ثناءاللہ اور ایس پی آپریشن محمدقیص سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی انکے ہمراہ تھے۔
سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی انعام جان خان اور ڈی ایس پی سیکیورٹی سعادت خان نے تفصیلی بریفنگ دی۔
چہلم کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے مردان پولیس نےتمام تر وسائل بروئے کار لا ئے گئے تھے۔
مرکزی امام بارگاہ کے چاروں اطراف فل پروف سیکورٹی کا ہساربچھایا گیاتھا اور جلوس کی گزرگاہوں اور چھتوں پر پولیس نفری تعینات کی گئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment