ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں10روپے کا اضافہ ہو گیا

کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں10روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مصنوعی قلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔ ایل پی جی200روپے کلو کے بجائے اب 210 روپے فی کلوم میں فروخت ہوگی۔
ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت120روپے اضافے سے 2475 روپے ۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر455روپے اضافے سے 9532روپے میں فروخت ہوگا۔
دوسری جانب ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے ۔ لیکن پاکستان میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت مارکیٹ میں مصنوعی قلت کا فوری نوٹس لے۔

Comments (0)
Add Comment