ملک بھر میں بھارت کا یوم آزادی آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان میں بھارت کا یوم آزادی آج سرکاری سطح پر یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں قابض فوج کے مظالم کے خلاف پاکستان نے 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی سرکاری سطح پر یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج 15 اگست کو قابض بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کے خلاف آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کا 73 واں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے طور پر منایا گیا۔

Comments (0)
Add Comment