مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے جمعے سے شروع ہونے کا امکان

پشاور(وحید الرحمن خلیل)ملک بھر میں شدید گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے خوشخبری!۔ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ کشمیر، بالائی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور سندھ میں 5جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا سلسلہ 6سے 15جولائی تک متوقع ہے ۔ جس میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔ مزید برآں عیدالاضحی پر بھی بارش متوقع ہے۔

Comments (0)
Add Comment