نیازی حکومت اپوزیشن کی للکارسےخوفزدہ ہوگئی ہےاورجلد ان کاپروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچےگا۔نوازشریف

لاہور:نوازشریف کاکہناہےکہ نیازی حکومت اپوزیشن کی للکارسےخوفزدہ ہوگئی ہےاورجلد ان کاپروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچےگا۔

سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سابق وزیراعظم نوازشریف سےان کےاہلخانہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی،مسلم لیگ(ن)کےصدر شہبازشریف نےنوازشریف کو ملک کےچاروں صوبائی درالحکومتوں میں یوم سیاہ پرہونےوالےجلسوں پربریفنگ دی۔ شہبازشریف نےسول لائن سمیت لاہورکےدیگر تھانوں میں ان سمیت دیگرلیگی رہنماوں وکارکنوں پردرج ہونےوالےمقدمات سےبھی نوازشریف کو آگاہ کیا۔

پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ نوازشریف نےشہبازشریف کو چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانےکےلئے سرگرم رہنے کی ہدایت کرتےہوئےکہاکہ نیازی حکومت اپوزیشن کی للکارسےخوفزدہ ہوگئی ہے،جلد ان کاپروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچےگا۔

پارٹی ذرائع کےمطابق نواز شریف کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کا طبی معائنہ بھی کیا اور ڈاکٹر عدنان نے ایک بار پھر نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی جبکہ شریف خاندان نے نوازشریف کے ساتھ پرہیزی کھانا بھی کھایا۔

Comments (0)
Add Comment