وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا کےبعد اپوزیشن کےغبارے سےہوا نکل گئی ہے،شوکت یوسفزئی

پشاور۔صوبائی وزیراطلاعات خیبرپختونخواشوکت یوسف زئی نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکاکےبعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نےاپوزیشن کےجلسہ گاہ کادورہ کیااورحکومت کی طرف سےدی گئی سہولیات سمیت امن وامان اورسیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا۔اس موقع پرشوکت یوسفزئی نےکہاکہ اپوزیشن پورے صوبےسے2ہزارلوگ اکھٹے نہ کر سکی،اپوزیشن لیڈرزلوٹی رقم واپس کریں تومہنگائی ختم ہوجائےگی،وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا کےبعد اپوزیشن کےغبارے سےہوانکل گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment