وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل کی خریداری کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل کی خریداری کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔

سرکولیشن سمری اکنامک ڈویژن کی جانب سے کابینہ کو بھجوائی گئی۔معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالرز کا ادھار فیول فراہم کرے گا۔

ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا تھا۔سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ڈیفرڈ پیمنٹ پر فیول دینے کا وعدہ کیا تھا۔

معاہدے کے تحت حکومت پاکستان کو فیول کی ادائیگی کے ساتھ حکومت 3اعشاریہ 80 فیصد مارجن بھی دینا ہو گا۔یہ

معاہدہ ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہے، جسے بعد میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا۔

Comments (0)
Add Comment